ہماری دیانتداری ہمارے پالیسی ہولڈرز، ساتھیوں، شیئر ہولڈرز اور عام لوگوں کے لیے ہمارے طرز عمل کی
رہنمائی کرتی ہے۔ ہمارے ضابطہ اخلاق اور اخلاقیات کی بنیاد اسی اصول کے تحت تشکیل دی گئی ہے:
قانون اور قانونی نظام کی تعمیل جوبلی کے لیے ایک بنیادی اصول ہے۔ ہر ملازم، ایجنٹ اور ڈائریکٹر
قانونی نظام کے ان قوانین اور ضوابط کی پابندی کرے گا جس کے اندر وہ کام کرتا ہے۔ قانون کی طرف سے
عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کا مرتکب کوئی بھی ڈائریکٹر، ملازم یا ایجنٹ ایسی خلاف ورزی سے
متعلق تادیبی نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔
ذاتی سالمیت، رازداری اور ہر فرد کے ذاتی حق کا احترام ایک بنیادی اصول ہے۔ ہم مختلف پس منظروں،
نسلی اقسام، مختلف ثقافتوں، جنس، مذاہب، عمر اور معذورافراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔
ہم اپنی جدیدمصنوعات کے معیار اور بہترین خدمات کے ساتھ مارکیٹ میں اپنے ہم عصروں سے مقابلہ کرتے
ہیں، دوسروں کو نامناسب فوائد کی پیشکش نہیں کرتے۔ ملازمین کو اس بات کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے کہ
وہ اپنی ملازمت کو کسی بھی قسم کی مراعات مانگنے، قبول کرنے، حاصل کرنے یا ان کا وعدہ کرنے کے لیے
استعمال کریں۔
جوبلی سیاسی عطیات (سیاستدانوں، سیاسی جماعتوں یا سیاسی تنظیموں کو عطیہ) نہیں دیتی۔ معاشرے کے
ایک ذمہ دار رکن اور ایک اچھے کارپوریٹ شہری کے طور پر، جوبلی تعلیم، صحت، اور سماجی اور انسانی
ہمدردی کے منصوبوں کے لیے عطیات دیتی ہے۔
یہ جوبلی کامقصد ہے کہ وہ ان معزز گاہکوں اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ کاروبار کریں جو
قانونی کاروباری سرگرمیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ ہم منی لانڈرنگ کی سہولت ہرگزنہیں دیتے۔
یہ جوبلی ملازمین کا فرض ہے کہ وہ کہ اپنے ذاتی مفاد کے بجائے جوبلی انشورنس کے بہترین مفاد میں
کاروباری فیصلے کریں ۔
جوبلی ملازمین کمپنی کے تمام اثاثوں کی حفاظت کرنے کے پابند ہیں، بشمول غیر مادی اثاثوں اور سافٹ
ویئر پروڈکٹس، اور ان کا استعمال صرف کمپنی کے فائدے کے لیے کیاجائے۔
واضع اور موثر ابلاغ کے لیے درست اور سچی رپورٹنگ ضروری ہے۔ یہاں درست عمل اور کنٹرول کو برقرار
رکھا جاتا ہے تاکہ تمام لین دین کو منظور شدہ طور پر انجام دیا جائے۔ جوبلی کی ملکیتی معلومات جن سے
عوام آگاہ نہیں ہیں ان کے حوالے سے مکمل رازداری برقرار رکھی جائے ۔
کام کی جگہ پر ملازمین کی صحت اور حفاظت کا تحفظ جوبلی کے لیے ایک اعلی ترجیح ہے۔ جوبلی ماحول
دوست کاروباری طریقوں کو فروغ دیتی ہے۔